سہ فریقی انڈر 19 سیریز: سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ہرادیا

سہ فریقی انڈر 19 سیریز: سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ہرادیا

کاکسز بازار 30 جنوری، 2024:ء

بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی انڈر 19 سیریز میں سری لنکا انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو 31 رنز سے شکست دیدی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ سری لنکا کی اننگز کی خاص بات وشمی گونارتھنا کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے71 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔

پاکستان کی طرف سے زیب النسا اور ماہم انیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان انڈر ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر103 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

ایمان فاطمہ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 38 رنز اسکور کیے۔

رشمیکا نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

error: Content is protected !!