سہ فریقی انڈر 19 سیریز: بنگلہ دیش ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ہرادیا

سہ فریقی انڈر 19 سیریز: بنگلہ دیش ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ہرادیا

کاکسز بازار 31 جنوری، 2024:ء

بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی انڈر 19 سیریز میں بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان ویمنز انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔
سمیعہ افسر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے۔ عریشہ انصاری نے 26 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش ویمنز انڈر19 کی طرف سے رابعہ خاتون نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے 17 اوورز میں مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
کپتان سمیعہ اختر نے 38 رنز اسکور کیے۔
انوشے ناصر نے11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ماہ نور آفتاب نے17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا فائنل جمعہ کے روز بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

 

تعارف: News Editor