فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ ; پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کو شکست دیکر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی

 ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے ہرا کر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

 

عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان پہلے ہی ایونٹ کےکوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگیا تھا۔

تاہم ایونٹ میں نویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ پر گول کی بارش کردی اور میچ میں ایک کے مقابلے 10 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ رانا وحید، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے دو دو گول کیے، پاکستان کے رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے، پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی بھی دی گئی۔

 

 

تعارف: News Editor