انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر 6 مرحلے کے دوسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 5 رنز سے ہراکرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی،
ہفتہ کو جنوبی افریقی شہر بینونی میں کھیلے گئے سپر6 کے اس میچ میں پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 35.5 اوورز میں 150 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
بینونی (جنوبی افریقہ) 3 فروری 2024:
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 نے بولنگ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 5رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے سبب پاکستان انڈر 19 نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی پانچویں جیت ہے اس سے قبل اس نے افغانستان۔ نیپال۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کو ہرایا تھا اور ہر جیت میں اس نے حریف ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہے.
پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.4 اوورز میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عرفات منہاس نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز اسکور کئے۔ شاہ زیب خان نے 26 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کی طرف سے ایس پی جیبون اور روحانت بورسن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر 19 کے نوجوان بولرز نے بنگلہ دیش انڈر19 کو خاصا ٹف ٹائم دیا اور وہ وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے اور کسی موقع پر حوصلہ نہیں ہارا۔
اور پوری ٹیم کو 150 پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان انڈر19 کی طرف سے عبید شاہ ایک بار کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس ٹورنامنٹ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ علی رضا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبید شاہ پلئر آف دی۔ میچ رہے