آئی ایل ٹی 20 ; ابوظبی نے دبئی کو 29 رنز سے شکست دے دی

 

ابوظبی نے دبئی کو 29 رنز سے شکست دے دی

ابوظبی (04 فروری 2024)

ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 20 کے 20 ویں میچ میں دبئی کیپیٹلز کو 29 رنز سے شکست دیدی ۔

مائیکل پیپر کی جارحانہ اننگز اور ڈیتھ اوورز میں آندرے رسل کی پاور ہٹنگ کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے تھے۔

جواب میں دبئی کیپیٹلز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بناسکی
دبئی کیپیٹلز کے ڈیوڈ وارنر اور جیسن ہولڈر نے 42، 42 رنز بنائے

تاہم دیگر کھلاڑی زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے اور پھر ابوظبی نائٹ رائیڈرز بالنگ بھی جاندار تھی جس کے سبب دبئی کیپٹلز کا رنز کا تعاقب ناکام رہی

ابوظبی کے ڈیوڈ ولی، سنیل نارائن اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ڈیوڈ ولی نے 18 گیندوں پر 26 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ رحمان اللہ گرباز اور سیم بلنگز کی اہم وکٹوں سے کیپیٹلز کے ٹاپ آرڈر کو نقصان پہنچایا۔

 

تعارف: News Editor