نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے3سال کیلئے بلامقابلہ نئے سربراہ منتخب ہو گئے ۔
لاہور 6 فروری2024:
ترجمان پی سی بی کے مطابق محسن نقوی کے مد مقابل مصطفی رمدے نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ مصطفی رمدے کی محسن نقوی کے حق میں دستبرداری کے بعد محسن نقوی بلا مقابلہ سربراہ پی سی بی منتخب ہوئے۔
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تین سال کیلئے تقرری ہوئی ہے۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے ممبران نے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ کا انتخاب کیا۔
پی سی بی چیئرمین کے انتخاب کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کی۔
چارج سنبھالنے تک شاہ خاور ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہیں گے۔اپنے انتخاب کے بعد پی سی بی کے بورڈ آف گورنر سے خطاب کرتے ہوئے سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ مجھے پاکستان کرکٹ بورڈ کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہونے پر بے حد اعزاز اور خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میں اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔
سید محسن رضا نقوی نے کہا میں ملک میں کھیل کے معیار کو اپ گریڈ کرنے اور پاکستان میں کرکٹ کی انتظامیہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔
بورڈ آف گورنرز جنہوں نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔
1. مصطفی رمدے (پی سی بی پیٹرن کے نامزد )
2. سید محسن رضا نقوی (پی سی بی پیٹرن نامزد)
3. سجاد علی کھوکھر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اے جے کے
4. ظفر اللہ جدگل صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی۔5. تنویر احمد صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لاڑکانہ
6. طارق سرور صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن بہاولپور
7. محمد اسماعیل قریشی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ
8. ڈاکٹر انوار احمد خان غنی گلاس لمیٹڈ9. جاوید اقبال، اسٹیٹ بینک آف پاکستان
10۔ اسامہ اظہر پاکستان ٹیلی ویژن
11. ندیم ارشاد کیانی، سیکرٹری حکومت پاکستان، بین الصوبائی رابطہ