خواہش ہے کہ باکسنگ میں اولمپک چمپئن بنوں،جسکے لئے دن رات محنت شروع کردی ہے ، باکسر جیاد حسین
رپورٹ ؛ پشاور ؛ غنی الرحمن
پشاورکے نوجوان باکسر جیاد حسین نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ نیشنل چمپئن ٹائٹل کیساتھ باکسنگ میں اولمپک چمپئن بنوں ، پاکستان کے بہترین کوچ افضل خان کی نگرانی سپورٹس بورڈ باکسنگ اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کرہا ہوں ، انشاء اللہ دنیا میں پاکستان کے سبز پرچم کی بہترین نمائندگی کروں گا ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ کھیل سے بے حد لگاﺅ ہے اور اس میں منفرد مقام بنا نے کی خواہش ہے ، یہی وجہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ کیلئے قیوم سٹیڈیم میں باکسنگ اکیڈمی میں آرہاہوں ،
اللہ کے فضل سے فیصل آباد میں منعقدہ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں انڈر 17 کے 51 کلوگرام ویٹ کٹیگری فائٹ میں سلورمیڈل حاصل کر کے کم ترین بیسٹ فا ئٹر بنا اور اسی پر دوبئی کے انٹر نیشنل باکسنگ ایونٹ کیلئے سلیکٹ کیا گیا ۔
جیاد حسین نے کہاکہ خواہش ہے اپنے کیرئیر میں مزید کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور باکسنگ کو پنسد کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر سکیں ۔ خیبر پختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خیضر اللہ کوچ محمد افضل خان دوسری کھلاڑیوں سمیت انہیں بھی بھر پورکررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ کھیلوں کے فروغ میں اہم اقدامات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرے ، تاکہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی لیول پر میڈل حاصل کرے ۔
صوبائی محکمہ کھیل نے انڈر21 خیبر پختونخوا گیمز کے میڈل ہولڈرز سمیت مختلف سطح کے مقابلوں میں پرفارمنس دکھانے والے خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کو سکار شپ اور کیش انعامات دینے کا اعلان کیا تھا
لیکن کسی نے اس اعلان کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور کئی سال تک کھلاڑی سکارشپ سے محروم ہیں ۔ حکومتی سرپرستی نہ ملنے کی وجہ سے کھلاڑی مایوس ہیں ۔
نوجوان باکسر جیاد حسین کے والد عابد حسین کے مطابق جیاد حسین رینگ میں جتنا طاقتور اور جارح مزاج نظر آتا ہے عام زندگی میں اتنا ہی ملنسار اور فرمانبردار بیٹا ہے ، وہ خوش رکھتے ہیں کہ ان کا بیٹا پاکستان کی نیک نامی کا سبب بنے ۔