کراچی۔اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی)کے زیراہتمام اور فیصل بینک کے تعاون سے9 ویں ایس او پی لیکسن انویسٹمنٹ یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد ایمار ڈی ایچ اے فیز8 پر ساحل سمندر کے قریب ہوا
جس میں ہاف میرا تھن،10 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی دوڑ کے ساتھ ساتھ 5 کلو میٹر،ایک کلومیٹر کی یونیفائیڈ واک اور وہیل چئیر واک بھی شامل تھی
ڈی ایچ اے کریک کے محمد سجاد نے مسلسل تیسری مرتبہ ہاف میراتھن جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کی سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ کلب کی نمائندگی کرنے والے سجاد نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 14 منٹ6 سیکنڈ میں طے کیا،
محمد وقاص دوئم اور شاکر عثمان سوئم رہے، خواتین کی ہاف میراتھن سحرش قیوم نے ایک گھنٹہ 50 منٹ 50 سیکنڈز کے ساتھ جیتی مشعل حسین دوسرے اور ندا انور تیسرے نمبر پر رہیں
مہمان خصوصی فیصل اسلامک بینک کے صدر یوسف حسین نے اقبال لاکھانی، کراچی میں امریکہ کے قونصل جنرل کونارڈ ٹریبل اور ایس او پی کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرمیراتھن کا افتتاح کیا میراتھن کا مقصد خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی تھا
جس میں ایس اوپی کی برانڈ ایمبیسڈر ثروت گیلانی، معروف گلوکار فیصل کپاڈیہ، لیکسن انویسمنٹ کے کاشف مصطفی، ای بی ایم کی عطیہ خان، پامولیو کی سینیئر برانڈ مینیجر فاطمہ صدیقی، کلیکٹیوکے رمیز ستار،سائبر نیٹ،اینگرو، نیاپے،
ای ایف یو، شیورون، فوٹکواور نیشنل فوڈز کے نمائندوں، ایس او پی کے فٹنس ایمبیسڈر عدنان گاندھی اور اسپورٹس ان پاکستان کے شعیب نظامی سمیت خصوصی افراد، طالب علموں، مرد،خواتین بچے، معمر افراد، فنکار،کھلاڑی اورمعززین شہر نے بھی حصّہ لیا
اس موقع پر مہمان خصوصی فیصل بینک کے صدر یوسف حسین کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے اعزازات جیتنے والے اسپیشل کھلاڑی سب کیلئے رول ماڈل ہیں ان میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں فیصل اسلامک بینک دنیا بھرمیں پاکستان کا وقار اور فخربڑھانے والے اسپیشل کھلاڑیوں کی مستقبل میں بھی سرپرستی جاری رکھے گا
ایس او پی کی چیئرپرسن رونق لاکھانی نے میراتھن کے اسپانسرز،شرکاء اور منتظمین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اگلے برس مزید جوش و جزبہ کے ساتھ میراتھن کے انعقاد کا عزم کیا آخر میں میراتھن کے کامیاب شرکا میں میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔