قومی ہیرو سرفراز احمد کا ہاؤس آفس ایجوکیشن کا دورہ
سابق کپتان نے جے ڈی سی کی بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و مسلک انسانی خدمات کو سراہا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فخر پاکستان سرفراز احمد نے جے ڈی سی کے تحت چلنے والے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ فری اسکول ہاؤس آف ایجوکیشن کا دورہ کیا ، ان کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی عبد الرحمان بھی موجود تھے۔
قومی ہیرو سرفراز احمد نے اسکول میں دی جانے والی اعلیٰ تعلیم اور معیاری سہولیات پر مسرت کا اظہار کیا ، دنیا کے مائیہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس کی بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و مسلک انسانی خدمات کو سراہا ،
چیمپئنز ٹرافی چیمپئن کپتان نے جے ڈی سی کے فری ڈائلیسس سینٹر اور فری لیب کی خصوصاً تعریف کی اور ظفر عباس سے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ایسی فری لیب قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ،
سیکریٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے انہیں بتایا کہ جے ڈی سی نے سندھ حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے کہ اور اگر سندھ حکومت نے ساتھ دیا تو پورے صوبے اور پھر ملک بھر میں فری لیب قائم کریں گے۔