میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سجاس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ(سجاس) کے بلا مقابلہ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

صدر محمود ریاض، سینئر نائب صدر عبید اعوان، نائب صدور زبیر نذیر خان، مجاہد سولنگی, جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، جوائنٹ سیکریٹری طارق اسلم، خزانچی ارشاد علی اور سیکریٹری اطلاعات کلثوم جہاں سمیت مجلس عاملہ کے تمام منتخب ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میئر کراچی

نو منتخب صدر محمود ریاض اور سیکریٹری شاہد ساٹی سمیت پوری کابینہ اسپورٹس جرنلسٹس کے مسائل حل کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنا ہوگا، میئر کراچی

کھیل اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار سب سے اہم ہے، مرتضی وہاب

معاشرے کے پرامن تصور کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے جرنلزم میں اسپورٹس سب سے بہترین ذریعہ ہے، مرتضیٰ وہاب

سجاس کا ممبران کے ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے کام کرنا خوش آئند ہے، میئر کراچی

منتخب کابینہ میں سیکریٹری اطلاعات کی اہم زمہ داری وومن جرنلسٹ کو دینا خوش آئند ہے، مرتضیٰ وہاب

 

تعارف: News Editor