ڈبلیو بی ایس بی کے صدر ریکارڈو فریکری کی سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے نئے عہدیداران کو مباکباد
فیڈریشن کےصدرآصف عظیم سے جلد ملاقات کی خواہش اور مکمل تعاون کی یقین دہانی
ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن (WBSC)کے صدر ریکارڈو فریکری (Riccardo Fraccari) نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتاہے ہم پاکستان میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے کئے گئے
اقدامات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مستقبل میں بھی پاکستان میں سافٹ بال فیڈریشن کے نئے عہدیداران کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کے سلسلے کو جاری رکھیں گے
سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے الیکشن میں منتخب ہونے والے نئے صدر آصف عظیم کے نام ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کیجانب سے خیرسگالی کے طور پر بھیجے گئے
مبارکباد کے خط میں ریکارڈو فریکری نے کہا کہ آصف عظیم عرصہ دراز سے سافٹ بال کے کھیل سے وابستہ ہیں مجھے امید ہے کہ سافٹ بال میں ان کا وسیع تجربہ اور صلاحیتیں بحیثیت صدر خطے میں اس کھیل کو مزید وسعت دینے میں بہت معاون ثابت ہوں گی ریکارڈو فریکری نے اپنی اس خواہش کابھی اظہارکیا
کہ وہ پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ بہت جلدفیڈریشن کے صدر آصف عظیم سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابدقادری جیلانی،
سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، وائس پریذیڈنٹ فاطمہ لاکھانی،کراچی میں امریکہ کے قونصل جنرل کونرڈ ٹریبل (CONRAD TRIBBLE) اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان،
ہاکی اولمپئین اصلاح الدین صدیقی،، صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ، سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن،
اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی، کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت، سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمر سعید اور اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات نے سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے نومنتخب صدر آصف عظیم، ایس وی پی ڈاکٹر فرحان عیسی، چیئرپرسن یاسمین حیدراور سیکریٹری نسیم خان سمیت دیگر تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے