پی ایس ایل 9 ؛ وی وی آئی پیز کےلئے مفت پاسز پر پابندی لگ گی!

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا عزم۔پی ایس ایل میں مفٹ ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند ،،

پی ایس ایل 9 میں وی وی آئی پیز کےلئے مفت پاسز پر پابندی ہوگی ،وی وی آئی پیز باکسز کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے 

وی وی آئی پیز کو بھی پی ایس ایل کے میچز کےلئے ٹکٹ خریدنا پڑیں گے ،وی وی آئی پیز کی آمد پر مروجہ خصوصی پروٹوکول کا بھی خاتمہ ہوگیا،فرنچائزز کو مفت ملنے والے ٹکٹس میں بھی کٹوتی ہوگی۔

پی سی بی میں روایتی کھابہ کلچر بھی بند کرنے کی ہدایات کردی گئیں ،ماضی میں وی وی آئی پی کلچر پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے رہے ،محسن نقوی کے اقدامات سے ماضی میں مزے لوٹنے والے پی سی بی آفیشلز پریشان ،

پی سی بی کو منافع بخش بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے
یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا تاہم اب پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے تمام میچز کے لیے بھی انتظامیہ کو مفت ٹکٹس دینے سے روک دیا ہے۔

تعارف: News Editor