ایم آئی ایمریٹس آئی ایل ٹی سیزن 2 کا نیا چیمپیئن بن گیا۔

 

ایم آئی ایمریٹس آئی ایل ٹی سیزن 2 کی فاتح

دبئی (18 فروری 2024)

ایم آئی ایمریٹس کپتان نکولس پورن اور آندرے فلیچر کی نصف سنچریوں کی بدولت دبئی کیپیٹلز کو 45 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کا نیا چیمپیئن بن گیا۔

شائقین کرکٹ سے بھرے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پورن نے 27 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

فلیچر نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ اوپنر محمد وسیم اور ان کے پارٹنر کوشل پریرا نے جارحانہ کردار ادا کیا،

وسیم نے 24 گیندوں پر 3 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے جبکہ پریرا نے 26 گیندوں پر 6 چوکے لگا کر 38 رنز کی شراکت قائم کی جس سے ایم آئی ایمریٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔

جواب میں دبئی کیپیٹلزکی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز ہی بناسکی ۔
فاتح ٹیم ایم آئی ایمریٹس کو 7 لاکھ ڈالر جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم دبئی کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا ۔ نیکولس پورن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تعارف: News Editor