سندھ رینکنگ اوپن سکوائش چیمپئن شپ ; انڈر19بوائز انس اور انڈر11 گرلز ایمن فتح قرار

 

انس دلشاد اورایمن فاطمہ نے ساتویں سندھ رینکنگ اوپن سکوائش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19 اور گرلز انڈر11کے ٹائٹل جیت لئے ۔

پی ایس ایف جہانگیر خان سکوائش کمپلیکس پاکستان سپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پرسندھ سکوائش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں پیر کے روز تمام کیٹیگریز کے فائنل کھیلے گئے ۔

سندھ سکوائش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عامر فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے۔ نتائج کے مطابق بوائز انڈر 19کے فائنل میں انس دلشاد نے زوہیب خان کو3-0سیٹ سے شکست دی اور بوائز ٹائٹل حاصل کیا ۔

ان کی جیت کا گیم سکور 11-7،11-9اور11-5رہا ۔گرلز انڈر11کے فائنل میں ایمن فاطمہ نے وشانوی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3-2سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا ،انہوں نے 12-10،11-6،12-14،9-11اور11-5سے فائنل اور ٹائٹل جیتا ۔

بوائز انڈر15کے فائنل میں حارث خلیل نے زاہد علی کو 3-0سے شکست دی اور فاتح قرار پائے ،انہوں نے 11-2،11-9اور11-8سے کامیابی پائی

بوائز انڈر9کے فائنل میں ایم بن نسیم نے فیض خان کو دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد3-2سے زیر کیا اور ٹائٹل پر قبضہ جمایا ،ان کی جیت کا گیم سکور ان کے حق میں 11-4،6-11،11-5،13-11اور11-8رہا

تعارف: News Editor