ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز فروری کے آخری ہفتے میں ہوگا ; صدر مظہر اعوان

ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز فروری کے آخری ہفتے میں ہوگا۔ صدر زون سات، مظہر اعوان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیراہتمام ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد فروری کے آخری ہفتے سے کیا جارہا ہے جس میں زون سات سے تعلق رکھنے والے تمام رجسٹرڈ کلبز کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے

ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہشمند ٹیموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ انٹری فارم زون سات کے آفس واقع انو بھائی پارک ناظم آباد نمبر 4 سے حاصل کرسکتے ہیں ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جاۓ گا

ٹورنامنٹ کی ایک اننگ 40 اوورز پر مشتمل ہوگی ٹورنامنٹ کے تمام میچز ٹرف پچز پر کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ میں شرکت کی انٹری فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ٹورنامنٹ میں شرکت کی آخری تاریخ 22 فروری 2024 مقرر کی گئی ہے

جن ٹیموں کے فارم اور انٹری فیس 22 فروری 2024 تک ٹورنامنٹ کمیٹی کو موصول ہوگئے وہی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کی اہل ہونگی۔

تعارف: News Editor