پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 10ویں میچ میں لاہور قلندرز نے جیتنے کے لیے کراچی کنگز کو 176 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
سنیچر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان کے 175 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 72 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رسی فین ڈر ڈسن اور جارج لِنڈے نے 26،26 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ، تبریز شمسی اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 9 میں دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں جیت اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسی طرح لاہور قلندرز کو اب تک تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اگر پوائنٹس ٹیبل پر نگاہ ڈالی جائے تو کراچی کنگز دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخری یعنی چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔
لاہور قلندرز کی پلئینگ الیون ; لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی فین ڈر ڈسن، شائے ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جورج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی پلئینگ الیون ; کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی شامل ہیں۔