ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ؛کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جہاں ملتان سطانز کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان ریلی روسو کے ہاتھوں میں ہے۔

ملتان سطانز اب تک ایونٹ میں اپنے چار میچز کھیل چکی ہے جس میں تین میں فاتح رہی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا رہا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک تین میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے۔

رضوان نے ٹاس ہارنے پر کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اور جہاں تک پہلے بیٹنگ کا تعلق ہے،کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

سلطانز نے 3 اور کوئٹہ نے ایک تبدیلیاں کی ہیں۔ڈیوڈ میلان ان فٹ ہیں،باہر ہوگئے۔عثمان خان آگئے ہیں،طیب طاہر کھیل رہے ہیں اور اسی طرح طیب طاہر کھیل رہے

تعارف: News Editor