18 ویں سندھ گیمز-سافٹ بال مینز مقابلوں میں حیدرآباد اور سکھر نے اپنے میچز جیت لیے
کراچی: 18ویں سندھ گیمز سافٹ بال ایونٹ کے دوسرے دن کے میچز میں حیدرآباد نے کراچی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد05 کے مقابلے 4 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کی جانب سے فراز اعجاز، شاہ رخ خان، سمیر اور ارباز نے ایک ایک رن بنایا۔ حیدرآباد کے لیے بابر، ہمت، کامران جٹ اور کامران شاہ نے ایک ایک رن بنایا۔ حیدرآباد نے 05 جبکہ کراچی نے 04 رنز بنائے۔
سکھر نے حیدرآباد کو 9-6 رنز سے شکست دی ۔
سکھر کیجانب سے فہد، عظیم، عاصم اور موسیٰ نے دودو رنزبنائے جبکہ کامران اور شاکر نے ایک ایک رن بنایا۔ مناف نے شاندار تین رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے سیف اور نبیل نے ایک ایک رن بنایا کامران جٹ، کامران شاہ اور شعیب نے دو دو رنز بنائے۔
سافٹ بال خواتین کا فائنل لاڑکانہ بمقابلہ کراچی جبکہ مردوں کا فائنل کراچی بمقابلہ سکھر ہوگا۔