فاٹا انڈر 16ریجن کرکٹ ٹیم نے پشاور انڈر 16 ٹیم کو 10 وکٹوں سے مات دیدی

فاٹا انڈر 16 ریجن کرکٹ ٹیم نے قومی ٹورنامنٹ میں کامیابی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے

پشاور انڈر 16 ریجن کی ٹیم کو باآسانی 10 وکٹوں سے مات دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹورنامنٹ میں فاٹا کی ٹیم نے اپنی دوسری میچ میں بھی حریف ٹیم کو ہرا دیا فیصل آباد گرانڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور ریجن کی پوری ٹیم 114رنز پر ڈھیر ہوگئی

پشاور کی طرف سے اویس آفریدی 25 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے فاٹا کے محمد ہارون اور عثمان خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

115 کے تعاقب کرتے ہوئے فاٹا کے اوپنر بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کی اور بغیر کسی نقصان کے ٹارگٹ کو باآسانی حاصل کیا

فاٹا کے عثمان خان نے جارہانہ کھیلتے ہوئے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی فاٹا کی ٹیم کی قومی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے میچ جیتنے کے بعد فاٹا کوچ ریاض کائیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے کھلاڑی کافی محنت کررہے ہیں

امید کرتے ہے کہ فاٹا کی ٹیم ٹورنامنٹ کے باقی میچوں میں بھی اسی طرح فرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے اور میدان جیت کی امید سے اترینگے۔

تعارف: News Editor