گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی جرسیاں لانچ کر دی گئی

 

 

شاہد آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کینیڈا میں شامل ٹیموں کی جرسیاں لانچ کر دی گئیں
برامپٹن، کینیڈا (21 جون، 2023)

کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ اگلے ماہ ہونے جا رہی ہے۔ دنیا کے بہترین پلیئرز ڈرافٹ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ لیگ میں معروف پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی میں کھیلیں گے

تفصیلات کے مطابق جولائی میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی جرسیاں لانچ کر دی گئی ہیں جن میں بہترین رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے لیگ میں پاکستانی آل رانڈر شاہد آفریدی کے علاوہ آندرے رسل، شکیب الحسن، کرس لین، شیرفن ردرفورڈ اور کارلوس بریتھویٹ جیسے کھلاڑیوںسمیت دیگربین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کی بدولت لیگ کے خوب چرچے ہو رہے ہیں لیگ کی ٹیموں نے اپنی منفرد جرسیوں کی لانچنگ کے بعد شائقین کرکٹ کو ایک بہترین لیگ کی نوید سنا دی ہے ۔

لیگ میں چھ ٹیمیںمیں ٹورنٹو نیشنلز، برامپٹن وولوز، مونٹریال ٹائیگرز، وینکوور نائٹس، سرے جیگوارز اور مسیسوگا پینتھرشامل ز ہیں۔ جیگوارس پینتھرز نے دوبارہ ٹیم بنائی۔تین سال بعد لیگ 20 جولائی سے شروع ہوگی جس کا فائنل اونٹاریو میں 6 اگست کو کھیلا جائے گا۔

پہلے دو سیزن 2018 اور 2019 میں منعقد ہوئے جبکہ کرونا کے بعد تیسرا ایڈیشن جولائی سے کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم میں دو انٹرنیشنل کھلاڑی ہوں گے۔

اس کے علاوہ کینیڈا کی قومی ٹیم سے تین کھلاڑی کھیلیں گے، کینیڈا سے تین ابھرتے ہوئے کھلاڑی بھی ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔ گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کینیڈا میں 18 دنوں میں کل 25 میچ کھیلے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!