سرسبز 43 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

 

سرسبز 43 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبز 43 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک تیرہ ڈیپارٹمنٹ، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پی او ایف واہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ 3 مارچ تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: News Editor