ڈی ایس او ،آر ایس او اپنے اخراجات و ٹورنامنٹس کی معلومات دینے سے انکاری شہری نے درخواست رائٹ ٹو کمیشن میں جمع کروادی
پشاور…پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری نے سال 2023 میں ڈسٹرکٹ پشاور کی ڈی ایس او کی جانب سے منعقد کئے جانیوالے ایونٹس کی تفصیلات چار دسمبر 2023کو طلب کی تھی اور اس بارے میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کو درخواست جمع کروائی تھی-
اسی طرح شہری نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور اور ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کی سرگرمیوں سمیت سرکاری فیول کے استعمال سے متعلق سوال کئے تھے
تاکہ اس بارے میں پتہ چل سکے کہ ڈی ایس او پشاور اور آر ایس او پشاور کتنافیول استعمال کرتے ہیں اور ان کی ایونٹ کے حوالے سے کارکردگی کیا ہے
شہری کی جانب سے جمع کئے جانیوالے درخواست سال 2023 میں پشاور کی سطح پر رجسٹرڈ ہونیوالے کلبوں کی معلومات اور ان کی سرگرمیوںکی متعلق معلومات طلب کی گئی تھی
جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے دی جانیوالی فنڈنگ اور اخراجات سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تھے –
یہ درخواست انفارمیشن آفیسر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے توسط سے جمع کروائی گئی تھی
جس کا ڈائری نمبر 1168ہے لیکن دسمبر میں جمع کرائے جانیوالے اس درخواست پر تاحال سپورٹس ڈائریکٹریٹ معلومات دینے سے انکاری ہے قبل ازیں اس حوالے سے دو درخواستیں ڈی ایس او اور آر ایس او پشاور کے پاس پڑی ہے لیکن وہ بھی اس معاملے میں معلومات دینے سے انکاری ہے
اسی بناءپر ڈی ایس او پشاور اور آر ایس او پشاور کے خلاف کارروائی کیلئے شہری نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخواہ کو درخواست جمع کرادی.