سندھ گیمز ٹیبل ٹینس ; کراچی نے مردوں اور عورتوں کے ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیے

سندھ گیمز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کراچی نے مردوں اور عورتوں کے ٹیم ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا :-

حیدرآباد کی مردوں اور عورتوں کی دونوں ٹیموں کو فائنل میں شکست ۔

مردوں کے ٹیم ایونٹ میں پہلے میچ میں کراچی کے رضا عباس نے حیدرآباد کے محمّد شاہزیب کو ۔ دوسرے میچ میں کراچی کے نعمان زارا نے حیدرآباد کے عبدل رافع کو اور تیسرے میچ میں کراچی کے ارحم بن فرخ نے حیدرآباد کے طحہ بھگیو کو شکست دی ۔

جبکے عورتوں کے ٹیم ایونٹ میں کراچی کی فاطمہ دانش نے حیدرآباد کی صاحبہ کو ۔ دوسرے میچ میں بشری انور نے حیدرآباد کی لائبہ کو اور تیسرے میچ میں کراچی کی لائبہ یٰسین نے حیدرآباد کی اشرا کو شکست دیکر کراچی کو سونے کا تمغہ دلوا دیا۔

اس موقع پر سابق قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن پرائڈ آف پرفارمنس نازو شکور ۔ سیما کلیم ۔ محمد ابراہیم ناخدا. سندھ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محسن سرور ۔

جائنٹ سیکرٹری انجم زیدی ۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر میڈم ہاجرہ نواب ۔ اسماعیل شاہ ۔ فرید علی ۔ حق نواز ۔ عظمت پاشا۔عبید ہادی خان.

ڈسٹرکٹ بینظیر آباد کے اسپورٹس افسر رحیم رانا بھی موجود تھے ۔ اول دوئم اور سوئم آنے والی ٹیموں کو جناب غلام یاسین نے انعامات دئیے ۔

تعارف: News Editor