ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے غائب ہونیوالا سامان کون کہاں پر لے گیا ؟

ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ سے غائب ہونیوالا سامان کون کہاں پر لے گیا

مسرت اللہ جان

خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں مدغم ہونیوالے ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا بیشتر سامان غائب ہو چکا ہے جس میں بیڈمنٹن کا سامان بھی شامل ہیں یہ سامان انٹر اکیڈمیز مقابلوں اور فیسٹیول کیلئے لایاگیا تھا

اور یہ مقابلے منعقد کئے جانے تھے لیکن اب کھیلوں کے یہ مقابلے منعقد نہیں کئے جارہے کیونکہ سٹور روم سے کھیلوں کا بیشتر سامان غائب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب امکان ہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ ایک مرتبہ پھر ان مقابلوں کیلئے ٹینڈر کرے اور نیا سامان لے تاکہ ان مقابلوں کا انعقاد کیاجاسکے.

خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ضم اضلاع کا سپورٹس ڈائریکٹریٹ گذشتہ کئی سالوں سے کام کررہا تھا تاہم ان کا انضمام سابق ڈی جی سپورٹس خالد محمود کے دور میں کیا گیا

اور ان ہی کی تعیناتی کے دوران سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں تعینات مختلف اہلکار جن میں کوچز بھی شامل تھے کی پروموشن بھی کی گئی

اور انہیں قانونی حیثیت دیدی گئی جبکہ ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر جو قبل ازیں براہ راست سیکرٹری سپورٹس کے زیر انتظام تھا اب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کے زیرانتظام آگیا.

ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ضم ہونے کے بعد ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخواہ نے ضم اضلاع کے سٹور روم کے انچارج کی چھٹیاں کرنے پر ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

اورتین رکنی کمیٹی قائم کردی ، جس میں اس وقت کے ڈائریکٹر آپریشن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹریٹ اکاوئنٹ سمیت دو افراد شامل تھے جنہوں نے ضم اضلاع کے سٹورروم کے سامان کی انکوائری کی اور انکوائری کے بعد رپورٹ تیار کرکے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ کوپیش کردی گئی ،

جس کے بعد ضم اضلاع کے سٹورروم کی چابیاں اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو قبل ازیں سائیکلنگ کوچ کی حیثیت سے تعینات تھے کے حوالے کردی گئی

اور یوں سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے زیرانتظام ضم اضلاع کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ضم اضلاع کے سٹورروم کی چابیاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے کار خاص کو دی.

ان کی تعیناتی کا دوران صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ضم اضلاع کے کھیلوں کیلئے خریدے گئے کھیلوں کا سامان جس میں انٹر اکیڈمی مقابلے سمیت سپورٹس فیسٹیول شامل تھا کا سامان لایا گیا اور متعدد بار سرکاری گاڑیوں میں کھیلوں کا سامان نکال دیا گیا

جس کی ویڈیوز بھی بن چکی ہیں اور تصاویر بھی موجود ہیں سرکاری گاڑیوں میں سامان لے جانے کی ویڈیو آج بھی اسی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ایک اہلکار کے پاس موجود ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ایک اہلکار سرکاری گاڑی میں سٹور روم سے سامان اٹھا کر ڈال رہا ہے . متعدد بار سرکاری افسران کی موجودگی میں سامان نکال دیا گیا ، ڈی جی کی نئی تعیناتی کے بعد اب متعلقہ افسر دوسرے ضلع میں تعینات کئے گئے ہیں

اب صورتحال یہ ہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ضم اضلاع کے سٹور روم سے سامان غائب ہو چکا ہے اور کھیلوں کے یہ دونوں مقابلے اب منعقد نہیںکئے جارہے .کیونکہ سامان کم ہے اور نئے سامان کی خریداری اب ممکن نہیں ،

اب نئے وزارت کے آنے کے بعد شائد نئی خریداری ہو جائے لیکن صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیرانتظام ضم اضلاع سپورٹس میں غائب ہونیوالے سامان کی تحقیقات کا عمل کون کرے گا یہ واہم ا سوال ہے جو کرنے کا ہے جو تاحال کوئی بھی نہیں کررہا.

error: Content is protected !!