پی ایس ایل9؛ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کل پنڈی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز لیگ کے 20 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

 پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے 

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کل (پیر کو) واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز لیگ کے 20 ویں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،

پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔ آوٹ فیلڈ مکمل خشک تماشائیوں کے لیے نئی کرسیاں لگ گئیں ،

لائٹس آن سیکیورٹی اہلکاروں نے بارش کے بعد ڈیوٹیاں سنبھال لیں گراونڈ اسٹاف پنڈی میں سخت محنت کے بعدگراونڈ سے پانی خشک کردیا

اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

شائقین کرکٹ کے پر لطف لمحات میں بارش کے رکاوٹ بننے کے امکانات ‘ چار مارچ کو شام سات بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے .

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بقیہ میچز کا شیڈول ; 

پانچ مارچ کو شام سات بجے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ کھیلا جائے گا ، چھ مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے ، چھ مارچ دن دو بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا ،

چھ مارچ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ ہوگا ، سات مارچ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے

آٹھ مارچ شام سات بجے کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائے گا ، دس مارچ دن دو بجے پی ایس

ایل کا آخری میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، دس مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے

error: Content is protected !!