ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 9 میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کےبعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 205 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بناسکی۔ افتخار احمد کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان محمد رضوان 32 اور کرس جارڈن 30 رنز بناسکے۔
عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اتنخاب کیا۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد اور پشاور 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔ کراچی کنگز کا پانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔
پشاور زلمی کا سکواڈ ; صائم ایوب، بابراعظم (کپتان)، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، روومین پاول، عامر جمال، آصف علی، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، سلمان ارشاد شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کا سکواڈ ; محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، رضا ہینڈرکس، داؤد مالان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، محمد علی۔