بہترین "شارٹ اسٹوری” تحریر خالد نیازی
پی ایس ایل 9…. پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ھے … ھدف کے تعاقب میں زلمی کی 5 وکٹیں 18 رنز پر گر چکی ھیں…. لگتا ھے بہت جلد پشاور کی ٹیم بڑی شکست سے دو چار ھونے والی ھے ؟
لیکن عامر جمال ڈٹ جاتے ھیں… اسی فائٹ بیک میں ایک زور دار شاٹ لگائی جو باؤنڈری پر کھڑے کولن منرو کے سر کے اوپر سے باؤنڈری کے باھر گئی… جہاں ایک بال پکر بچہ اپنی ڈیوٹی کر رھا ھے…
وہ اس بال کو کیچ کرنے کی کوشش کرتا ھے لیکن کیچ چھوٹ جانے پر بہت افسردہ اور اداس دکھائی دیتا ھے…. منرو اس کی اداسی بھانپ جاتے ھیں… سکرین پر دیکھا گیا کہ وہ بچے کو demostrate کر رھے ھیں کہ اس لیول کے کیچ کو کیسے اور کہاں پکڑنا ھے ؟
بچے کا نام تو ھمیں معلوم نہیں لیکن وہ اس سبق کو اپنے زھن میں بٹھا لیتا ھے… وہ یہ کام صرف اپنے شوق اور سیکھنے کے لئے کر رھا ھے بغیر کسی معاوضے کے….کیونکہ انہیں اس کام کی پی سی بی یا پی ایس ایل کی طرف سے کوئی payment نہیں کی جا رھی…. ؟
پتہ نہیں کہ اس کے دماغ میں کیا چل رھا ھوتا ھے کہ بیٹر ایک اور چھکا لگاتا ھے… اتفاق دیکھیں کہ پھر کولن منرو باؤنڈری پر اور رسے کے باھر وھی بچہ اس کے پیچھے….
منرو تو بال جاتا دیکھتے رھے لیکن باؤنڈری کے باھر وہ بچہ کمال مہارت سے یہ کیچ پکڑ لیتا ھے….. آسے والہانہ انداز میں خوش دیکھ کر منرو اور زیادہ پر جوش انداز میں اسے گلے لگا کر خوشی کا اظہار کرتا ھے …. دونوں کی خوشی دیدنی ھے….
منرو اس پر بھی حیران ھے کہ کتنی جلدی اس نوجوان نے اس کا دیا ھوا سبق pick کیا ھے؟
ٹی وی کمینٹیٹرز نے اس کیچ کا بھرپور لطف لیا…
اس کو بار بار دکھایا گیا اور پوری دنیا میں اس بچے کی ایسی پزیرائی کروائی… جو کسی بڑے معاوضے سے بھی نہیں ھو سکتی تھی؟ 🇵🇰🏏…زندہ باد.