اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

 

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری 300 وکٹیں مکمل کر لی ۔

شاداب خان نے پشاور زلمی کے خلاف پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کر کے 300 وکٹیں  مکمل کر لی ۔

اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں

error: Content is protected !!