کلب، اسکول اور کالج کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے ; پروفیسر اعجاز فاروقی

کلب، اسکول اور کالج کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ پروفیسر اعجاز فاروقی۔

گراس روٹ پر شاہد نواب کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ پروفیسر اعجاز فاروقی۔

بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکٹ ٹورنامنٹ الفاکالج نے جیت لیا۔ سیڈر کالج کو شکست، رامس باغپاتی فائنل کے ہیرو۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام چودھویں بلال بھاٹی انٹر اسکول اینڈ کالج کرکٹ ٹورنامنٹ الفا کالج نے سیڈر کالج کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر کے سی سی اے، ممبر گورننگ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کلب، اسکول اور کالج کی سطح پر ٹورنامنٹس کا زیادہ سے زیادہ انعقاد بہت ضروری ہے

انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ 20 سال سے کلب کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہا ہوں آخر میں انہوں نے گراس روٹ لیول پر شاہد نواب کی پچیس سالہ خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلادیا

اس موقع پر سیڈر کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس احمد سہگل، کرکٹ کوچ عبدالمنان کاکڑ، فرسٹ کلاس کرکٹر محمد علی، فرحان اقبال، شاہ زیب نذر اور شاہد نواب بھی موجود تھے۔

فائنل میں ٹاس جیت کر الفا کالج کے کپتان اویس علی نے دفاعی چیمپیئن سیڈر کالج بلوز کے کیپٹن محمد اطیب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ سیڈر کالج 82 رنز پر آؤٹ ہوگئ۔

محمد اطیب نے تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22، حسن آفتاب نے 13 رنز بنائے۔ مین آف دی فائنل رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بالر رامس باغپاتی نے جاحانہ بولنگ کرتے ہوئے چار اہم وکٹیں 16 رنز کے عوض حاصل کیں۔

لیگ بریک سعد ہنگورا نے نپی تلی بولنگ سے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اٹھارہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک اچھے مقابلے کے بعد الفاکالج نے ہدف بنالیا۔ شعیب طارق نے قیمتی 29 رنز میں ایک چوکا لگایا۔

کپتان اویس علی نے ذمہ دارانہ 22 رنز کی اننگ میں 22 رنز اسکور کئے۔ محمد اطیب اور راحیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نکسر کالج ریڈ کے ابھرتے ہوئے بیٹر اویس علی خان نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ حاصل کیا ۔

سیڈر کالج بلوز کے محمد اطیب بہترین بالر اور سیڈر کالج بلوز کے داؤد چانڈیو بہترین فیلڈر قرار پائے۔ نذیر بٹ اور جنید افضل نے امپائرنگ جبکہ حارث نے آن لائن اسکورنگ کے فرائض انجام دی۔

تعارف: News Editor