نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آمد

نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا۔

اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پیش نظر نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا

نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد جس میں ہیتھ ملز، سی ای او نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل ہیں، نے کل رات پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کا دورہ کیا۔

وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔ وفد آج سہ پہر لاہور جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپریل میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان آئے گی۔ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کی 14 اپریل کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: News Editor