سرسبزنیشنل کبڈی چیمپئن شپ ؛ پاکستان ائیر فورس اور پاکستان واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

 

سرسبزنیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان ائیر فورس اور پاکستان واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام سرسبزنیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان ائیر فورس اور پاکستان واپڈا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان آرمی کو 33-46 پوائنٹس سے ہرا دیا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 39-51 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

آج جمعرات کو پہلے میچ میں پاکستان آرمی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔

چیمپئن شپ کی سپر لیگ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!