سجاس نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ہرا کر ویمنز ڈے بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی

سجاس نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ہرا کر ویمنز ڈے بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی

انٹرنیشنل کھلاڑی نوشین اور عمارا کے درمیان نمائشی میچ نے ایونٹ کی رونق کو دوبالا کردیا۔۔۔

وومن ڈے پر سجاس کا خواتین کو کھیل کے میدان میں لانا احسن اقدام ہے، سربراہ ایچ آر کے پی ٹی

سجاس صحافت سمیت ہر شعبے میں مساوی حقوق کی علمبردار ہے، صدر سجاس محمود ریاض

بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شریک سجاس ممبران سمیت ورکنگ وومن جرنلسٹس کا شکریہ ایونٹ کا مقصد شعبہ صحافت سے منسلک خواتین کو عالمی دن کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے، سیکریٹری سجاس شاہد ساٹی

اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کیا گیا،

چیمپئن شپ میں سجاس اور کے پی ٹی کی ویمنز ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں۔ ایونٹ میں سنگل اور ڈبلز کے مقابلے ہوئے، سجاس کی ٹیم نے کے پی ٹی کو شکست سے دو چار کردیا۔

سنگلز کے مقابلوں میں سجاس کی شفق نے کے پی ٹی کی صفیہ کے خلاف 12-10 سےکامیابی حاصل کی جبکہ سجاس کی کلثوم جہاں ،کے پی ٹی کی مصباح کے ہاتھوں 05-11 سے شکست کھاگئیں۔

ڈبلز کے مقابلوں میں سجاس کی قدسیہ اور منیبہ نے کے پی ٹی کی عائشہ اور ایمان کے خلاف 05-10 ، سجاس کی بشریٰ اور افشاں نے کے پی ٹی کی طوبہ اور لبنیٰ کیخلاف06-11 سے فتوحات سمیٹی۔

جبکہ سجاس کی ثناء عارف اور منیبہ نے کے پی ٹی کی مصباح اور صفیہ کو سنسنی خیز مقابلے میں11-13 سے ہرایا۔ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی بیڈمنٹن پیلئر نوشین اور عمارا کے درمیان کھیلا جانے والا نمائشی میچ سب کی توجہ کا مرکز رہا،

اس موقع پر مہمان خصوصی کراچی پورسٹ ٹرسٹ کی سربراہ ایچ آر صفیہ مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سجاس کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بیڈمنٹن چیمپئن کا انعقاد کرانا خوش آئند ہے۔

کے پی ٹی ویمنز مقابلوں کی میزبانی کرنے کیلئے سجاس کے ساتھ ہرممکن تعاون کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام طور خواتین گھر اور دفاتر میں زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔ ان کیلئے صحت مندانہ سرگرمیاں بہت کم ہوتی ہیں۔

سماجی اور معاشی مجبوریوں کے باعث کھیلوں کیلئے وقت نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ میں ان اسپورٹس آرگنائزر کو کہوں گی کہ کے پی ٹی میں ویمنزایونٹ کیلئے کورٹس دستیاب ہیں وہ آئیں اور خواتین کے کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔

سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ پورے سال کھیلوں کےصحافیوں کیلئے ایونٹس کا انعقاد کراتی ہے اسی طرح ویمنز ڈے کی مناسبت سے پی ٹی میں بیڈمنٹن چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں میڈیا سے وابستہ خواتین صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مجھے خوشی ہے کہ سجاس نے نہ صرف کے پی ٹی کی کھلاڑیوں کا بھرپور مقابلہ کیا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں وابستہ خواتین دفاتر میں پریشراورٹینشن میں کام کرتی ہیں۔

صحت مندانہ سرگرمیاں اور تفریح کا موقع نہیں ملتا لیکن سجاس خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کھیلوں کے فروغ کیلئےاس طرح کے ایونٹس کراتا رہتاہے۔

سیکریٹری شاہد ساٹی نے بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں شریک سجاس ممبران سمیت ورکنگ وومن جرنلسٹس کا شکریہ ایونٹ کا مقصد شعبہ صحافت سے منسلک خواتین کو عالمی دن کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے،

اس موقع پر پاکستان اسپورٹس رائٹر فیڈریشن کے سیکرٹیری اصغر عظیم ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آصف خان، شاہد انصاری امتیاز نارنجا،طارق اسلم، کبر علی ،

حذیفہ خان جنید راجپوت اور محسن رضا سمیت کے پی ٹی کی اسسٹنٹ منیجر ایچ آرنوشین زیب، اسسٹنٹ منیجر اسپورٹس نرمینہ علی، ایگزیکٹیو انجنیئر سمیرا الفت بھی موجود تھیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آفس میں ہروقت کام کرتے ہیں اور فیلڈ میں بھی اپنے ایونٹس کور کرتے ہیں۔ کھیلنے کا وقت اورموقع ہی نہیں ملتا اور آج سجاس کے تحت بیڈمنٹن ایونٹ میں حصہ لے کر بہت اچھا لگااور ذہن بھی تازہ ہوگیا۔

سجاس کا یہ زبردست اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سجاس کی کاوشوں کو سراہانا چاہیے کیونکہ وہ ہمیشہ خواتین کو کھیل نے کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، گلی محلے میں کھیلنا الگ بات ہے لیکن اس طرح کورٹس ، گراؤنڈز اور اسٹیڈیمز میں کھیلنے کا الگ تجربہ ہوتا ہے۔

آخر میں مہمان خصوصی کراچی پورسٹ ٹرسٹ کی سربراہ ایچ آر صفیہ مرتضیٰ نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کئے۔ صفیہ مرتضیٰ نے سجاس کی کپتان کلثوم جہاں کو وننگ ٹرافی اور کے پی ٹی کو رنرزاپ ٹرافی صفیہ دی۔

تعارف: News Editor