یچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری نویں ایڈیشن کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے سعود شکیل 24، جیسن رائے 16، عقیل حسین 14، محمد عامر 13، لوری ایونز 12، عمیر یوسف 10، کپتان رائلی روسو 8، سہیل خان 7، خواجہ نافع 5 اور ابرار احمد 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سعود شکیل، لیوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 33، صائم ایوب 30، محمد حارث 20،
حسیب اللہ خان 6، عامر جمال 5 جبکہ مہران ممتاز اور لیوک ووڈ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ روومن پاول 28 اور نوین الحق 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 ، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل سیزن 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ عقیل حسین نے اس میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سمیت عامر جمال، مہران ممتاز اور لیک ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون ; کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائلی رُوسو (کپتان)، عمیر بن یوسف، لاؤری ایونز (وکٹ کیپر)، عقیل حسین، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد اور سہیل خان شامل تھے۔
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون ; پشاور زلمی کی ٹیم میں صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈ مور، حسیب اللہ خان، روومان پاول، عامر جمال، لیوک وُڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور خرم شہزاد شامل تھے۔