ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی سجال کے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف
لاہور کے نو منتخب عہدیداران کو الیکشن 2024ء میں کامیابی پر مبارکباد

لاہور08مارچ 2024ء۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے نو منتخب صدر عقیل احمد، سیکرٹری یوسف انجم،خرانچی افضل افتخاراور

دیگر عہدیداران کو الیکشن 2024ء میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہوتا ہے،

سپورٹس بورڈ پنجاب کے ایونٹس میں سپورٹس جرنلسٹ ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں امید ہے کہ اس جذبے کے ساتھ تمام سپورٹس جرنلسٹ اورنومنتخب عہدیداران سپورٹس کی بہتری اور کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تعارف: News Editor