کراچی ریجن نے نیشنل انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی ریجن نے نیشنل انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فائنل میں لاہور ریجن کو 28 رنز سے شکست کا سامنا۔

اسد عمر کی عمدہ بولنگ ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور 9 مارچ، 2024:

کراچی ریجن نے نیشنل انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں اس نے لاہور ریجن کو 28 رنز سے شکست دیدی۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر232 رنز بنائے۔ عون عباس نے 79۔حذیفہ احسن نے56 اور محمد اذان نے43 رنز اسکور کیے۔
لاہور کی طرف سے سیف اللہ اور حسنین عباس ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور ریجن کی ٹیم 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد اعظم نے 77 رنز اسکور کیے۔تاج محمد نے 49 رنز بنائے۔

اسد عمر نے43 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہیں اس عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

تعارف: News Editor