لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں راجستھان کنگز اور دبئی جائنٹس کی کامیابی

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں راجستھان کنگز اور دبئی جائنٹس کی کامیابی

دبئی (10 مارچ 2024)

پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں دو مقابلے ہوئے۔ دن کا پہلا میچ راجستھان کنگز اور کینڈی سمپ آرمی جبکہ دوسرا میچ دبئی جائنٹس اور دہلی ڈیولز کے درمیان ہوا۔

پہلے میچ میں راجستھان کنگز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینڈی سمپ آرمی کو شکست دی۔
راجستھان کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

کنگز کے بلے بازی کی قیادت تجربہ کار بلے باز رابن اتھپا نے کی جنہوں نے صرف 30 گیندوں پر 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر شائقین کو حیران کردیا، جس میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

چیلنجنگ ہدف کے تعاقب میں کینڈی سمپ آرمی کی بیٹنگ لائن اپ کو راجستھان کنگز کے نپے تلے بولنگ اٹیک کے خلاف رفتار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کیون اوبرائن اور عرفان پٹھان کی شاندار کارکردگی کے باوجود سمپ آرمی مقررہ 15 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز ہی بنا سکی۔

دن کے دوسرے میچ میں دبئی جائنٹس نے دہلی ڈیولز کے خلاف جیت کے ساتھ واپسی کی۔ اپنے پہلے میچ میں دبئی جائنٹس نے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تھیسارا پریرا کی قیادت والی ٹیم نے کپتان ہربھجن سنگھ کی غیر موجودگی میں اپنے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیلم فرگوسن نے 36 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے جس کی بدولت دہلی جائنٹس نے مقررہ 15 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

جوابی بیٹنگ میں دبئی جائنٹس نے سلیمان میر کو صفر پر کھودیا ۔ تاہم اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ شان مارش (30 گیندوں پر 44) اور گرکیرت سنگھ مان (24 گیندوں پر 45) دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دبئی جائنٹس کے لئے یہ ہدف تک پہچنا نسبتا آسان تھا کیونکہ سوربھ تیواری اور کپتان تھیسارا پریرا نے ملکر انہیں فائنل لائن تک پہنچنے میں مدد کی۔

error: Content is protected !!