الفلاح کلب نے محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

الفلاح کلب نے محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اسلام آباد (نوازگوھر) الفلاح کلب نے محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ ینگ مین کلب دوسرے نمبر پر رہی۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر صحت (پنجاب) ڈاکٹر جمال ناصر تھے۔ مہمان خصوصی نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد کے ہمراہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔

میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ینگ مین کلب اور الفلاح کلب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا
جس میں الفلاح کلب نے ینگ مین کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ دونوں گول میچ کے دوسرے ہاف میں ہوئے۔ریفریز کے فرائض شفاعت، شکیل اور حارث نے انجام دیئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے عیدالفطر کے بعد سٹی لیب فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا۔یہ ٹورنامنٹ ڈویژنل سطح کا ہوگا۔

تعارف: News Editor