سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمیمپٸن شپ واٸی ایم سی اے کراچی میں منعقد کی گٸ۔

سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمیمپٸن شپ 2024 واٸی ایم سی اے کراچی میں منعقد کی گٸ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپٸین شپ 2024 میں ڈویژنل ٹیمز کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بنیظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نیشنل اکیڈمی نے شرکت کی اور مقابلے وائی ایم سی اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد کۓ گۓ۔

انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپین شپ2024 کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب علی اصغر جمالی ( چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس ٹویوٹا کمپنی) تھے۔ جبکہ اختتامی تقریب کے مھمان خصوصی جناب نعمان احمد سید ( سی ای او , ایس آٸی گلوبل سولیوشن) تھے۔

افتتاحیہ تقریب کے مھمان خصوصی علی اصغر صاحب نے اپنے خطاب میں سندھ رنگ بال اسوسی ایشن کی انتظامیہ کی محنت اور کاوشوں کو سراہا اور گرلز رنگ بال ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے رنگ بال کھیل کے فروغ کے لیۓ ھر ممکن مدد کی یقین دھانی کراٸی۔

أختتامی تقریب کے مھمان خصوصی جناب نعمان احمد صاحب نے مختلف ڈویژن سے آۓ ھوۓ کھلا ڑیوں کو خوش آمدید کہا اور جیتنے والی ٹیموں اور ان کے کوچز کو مبارکبا دی۔

پہلی پوزیشن, کراچی ڈویژن دوسری پوزیشن, بینظر آباد ڈویژن تیسری پوزیشن, حیدرآباد ڈویژن اس موقع پر جناب رشید گل ( سیکرٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن ) ,

محمد اجمل ( صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن) جناب اشفاق احمد ( چیرمین سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن), مس رشیدہ گل، (سیکریٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن) رافیعہ ملاح ( ,ایڈیشنل ڈاٸریکٹر پراٸیویٹ انسٹیٹیشنز سندھ),

غلام حیدر میسر ( کسٹم آفیسر) , لالچند صاحب ( صدر بینظر آباد رنگ بال ) ہیری چارلس صدر کراچی ڈویژن، ناصر منظور ( ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال) ، امتیاز سولنگی ( چیف کمیشنر ایف بی آر) ,

عبدلنبی سومرو (ڈیپٹی کمیشنر ایف بی آر), عبدلرحمان موتی والا ( واٸس چیرمین ٹی ایم سی صدر ٹاٶن ), ظہیر عباس ( سیکرٹری بلوچستان رنگ بال ایسوسی ایشن) سحر فاطمہ,

(سیکریٹری سندھ ویمن ونگ رنگ بال), محمد احسان (سیکرٹری میرپورخاص ڈویژن), بشیر احمد (سیکرٹری بینظیر آباد ڈویژن),

شیراز (صدر خیرپور ڈویژن), کامران شیخ ( سیکرٹری سکھر ڈویژن), فہم علی ( سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن), حیدر کھوسو ( سیکرٹری لاڑکانہ ڈویژن), ساجد حسین ( کوچ), مس خالدہ امتیاز ( کوچ), نورین سییبسٹین ( کوچ) , بھی موجود تھے۔

تعارف: News Editor