آل سندھ کک باکسنگ چیمپیئن شپ ؛ کراچی ڈویژن کی پہلی، میر پور خاص ڈویژن دوسری پوزیشن

سندھ بھر سے کک باکسنگ کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
وجاہت خان

تیسری آل سندھ کک باکسنگ چیمپیئن شپ2024 کا انعقاد

تیسری آل سندھ کک باکسنگ چیمپیئن شپ2024 کا انعقاد حیدرآباد میں کیا گیا جس میں سندھ کے چھ ڈویژن کے میل اور فی میل کھلاڑیوں نے شرکت کرتے ہوئے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ پیش کیا

جس میں کراچی ڈویژن پہلی، میر پور خاص ڈویژن دوسری اور حیدرآباد ڈویژن تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جبکہ اسپیشل کیٹیگری میں کراچی (KVTC) کی ٹیم نے پہلی اور حیدرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تیسری آل سندھ کک باکسنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد حیدرآباد ڈویژن پکا قلعہ گراونڈ میں کیا گیا۔ جس کے آرگنائزنگ سیکریٹریز وجاہت خان اور عاطف شیخ تھے۔

اس چیمپئن شپ کی خاص بات سندھ کی تاریخ میں پہلی بار سندھ چیمپئن شپ میں اسپیشل کھلاڑیوں کے کک باکسنگ مقابلوں کا انعقاد تھا

جس میں سندھ بھر سے اسپیشل کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز اور یونیفائیڈ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھاتے ہوئے سامعین کو مدہوش کر دیا اس چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی عامر شہاب ڈائریکٹر KVTC، ماسٹر محمد صدیق تھے

جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کے فرائض ممبر صوبائی اسمبلی سندھ راشد خان، نعیم زئی اور دیگر مہمانان میں پرویز شیخ، سلمان جعفری، عبد الرحیم خان،

ناصر جنیجو جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض ٹیکنیکل ہیڈ سندھ ماسٹر رشید اقبال،فنانس سیکریٹری سندھ عرفان احمد، امتیاز خان، حسن علی پیرزاذہ، ذاکر اللہ، عبدالمالک بروہی، شمس الحادی اور معاذ خان نے سر انجام دیے

ان مقابلوں میں کامیاب بچوں اور بچیوں کو گولڈ، سلور اور برونز میڈل سے بھی نوازا گیا اس موقع پر کک باکسنگ سے وابسطہ افراد کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

چیمپیئن شپ کے اختتام پر جنرل سیکرٹری سندھ وجاہت خان نےاس چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے پر تمام ڈویژنل سیکریٹریز، مہمانانِ گرامی اور

بالخصوص سیکرٹری جنرل پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن رانا زاہد محمود، جنرل سیکرٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت اور ڈائریکٹر KVTC عامر شہاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

اس غزل کا اظہار کیا کہ ہم اس طرح کے ایونٹس سندھ بھر میں منعقد کروائیں گے اور سندھ سے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر موقع فراہم کریں گے تاکہ سندھ کے کھلاڑی بھی اپنے صوبے اور ملک کانام روشن کر سکیں۔

error: Content is protected !!