سابق قومی بیڈمنٹن چمپئین جاوید اقبال کے انتقال پرمختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

سابق قومی بیڈمنٹن چمپئین جاوید اقبال کے انتقال پرمختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ کامرن خالد، وائس پریذیڈنٹ افشاں شکیل، کے علاؤں مختلف شخصیات سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم، محمد سلیم ولی، عظمت اللہ خان،عارف بھوپالی،

عائشہ اکرم، انور سعید، نجیب عزیز،پلویشہ بشیر، رہریسن برنٹ اور دیگر افرادنے سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن چمپئین اور نیشنل بینک کے سابق اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ جاوید اقبال کے انتقال پر لواحقین سے اظہارتعزیت کی ہے

اوردعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاکریں۔ 1971 میں پہلا قومی بیڈمنٹن چمپئین شپ ٹائٹل جتنے والے جاوید اقبال پانچ بار سنگلز اور ڈبلزاور مکسڈڈبلزمیں چھ بارچمپئین رہے

اس کے علاؤں دنیا کے مختلف ممالک (ایران، سری لنکا، چین، یو ایس ایس آر، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، جاپان، جرمنی، ڈنمارک، انگلینڈ اور آئرلینڈ، میں منعقدہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس اور مقابلوں میں 18 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی،

ورلڈ کپ اور ایشین گیمز 1974 اور 1978 میں پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کے کپتان کے طور پر خدمات سر انجام دیں، مین سنگلز اور ڈبلز میں آئرلینڈ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا،

تمام چارایونٹس، مینز سنگلز، مینز ڈبلز، مکسڈ ڈبلز اور ٹیم ایونٹس جیت کر پاکستان میں تاریخ رقم کرنے والے جاویداقبال 74 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

error: Content is protected !!