ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کی تعیناتی چیلنج کیس
درخواست گزار امجد فاروق کی دائر متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
جسٹس بابر ستار کل امجد فاروق کی اضافی دستاویزات جمع کروانے کی درخواست پر سماعت کرینگے
شعیب محمد کھوسو نے تقرری کے لیے ایم بی اے کی ڈگری جمع کرائی جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئی ، متفرق درخواست
یونیورسٹی آف سندھ جامشورو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی پیش کی گئی ڈگری جعلی ہے، درخواست گزار کا الزام
نوید ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی تمام دستاویزات جمع کروانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی
یونیورسٹی کے مطابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کرائی وہ گیتا شنکر کی تھی، متفرق درخواست
ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی تقرری پہلے ہی امجد فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے