پی ایس ایل 9 کوالیفائر ؛ پشاور کو 7 وکٹوں سے شکست ، ملتان فائنل میں پہنچ گیا۔

پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دیکر ملتان سلطانز فائنل میں پہنچ گئی۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر146رن بنائے۔ جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

ملتان سلطان کی جانب سے اوپنر یاسرخان 37 گیندوں پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عثمان خان نے 28 گیندوں پر 36 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 8 گیندوں میں 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم کی جانب سے مہران ممتاز، عامرجمال اور سلمان ارشاد نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹام کوہلر کیڈ مور 24 رنز بنا کر اسامہ میر کا نشانہ بنے، محمد حارث 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب ایک رن بنا کر ڈیوڈ ولے کو وکٹ دے بیٹھے،

حسیب اللہ خان 3 رنز بنا کر چلتے بنے، عامر جمال ایک رن پر عباس آفریدی نے بولڈ کیا۔پال والٹر اور لیوک ووڈ 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، محمد علی اور عباس آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

پشاور زلمی میں پال والٹر اور سلمان ارشاد کی واپسی ہوئی ہے۔ ملتان سلطانز نے طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

ملتان سلطانز کی پلئینگ الیون ; محمد رضوان (کپتان اور وکٹ وکیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی اور محمد علی ملتان سلطانز کی پلئینگ الیون میں شامل ہیں

پشاور زلمی پلئینگ الیون ;  صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پشاور زلمی کی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!