سندھ کچ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدر عظمت پاشا اور جنرل سیکریٹری عدنان ترین منتخب۔

سندھ کچ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات، صدر عظمت پاشا اور جنرل سیکریٹری عدنان ترین اور خزانچی ندیم خان منتخب۔

کراچی ; سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، عظمت پاشا اور عدنان ترین آئندہ چار برس کے لئے بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں،

جبکہ ندیم خان کو خزانچی منتخب کیا گیا، گزشتہ دنوں منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر اگلے چار سال کیلئے منتخب کیا گیا،

جنرل باڈی اجلاس میں سندھ کے 12 ڈسٹرکٹ، کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد، جامشرو، گھوٹکی، بدین، خیرپور، سانگڑ، ٹنڈولا یار، ٹنڈو محمد خان، ملیر، کورنگی، کماری،

جیکب اباد، کراچی ویسٹ، کراچی ساؤتھ، کراچی ایسٹ، کراچی سینٹرل، ٹھٹا، مٹیاری، دادو، عمرکوٹ کے نمائندوں نے شرکت کی.

انہیں اگلے چار سال کیلئے سندھ کیچ بال ایسویشن نے منتخب کرلیا گیا، دیگر عہدیداران میں رضوان قریشی چیئرمین, ارشد خان سینیئر نائب صدر، فاطمہ پرویز (حیدراباد) نائب صدر محمد شاہد( میر پور خاص) نائب صدر اور مس فاطمہ ،

ارشد صدیقی نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ گلزار احمد (بے نظیر اباد) کو ایسوسی ایٹ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا. مجلس عاملہ میں محمد شعیب لاڑکانہ، احمد سکھر، خیرپور سے علی محمد کا انتخاب عمل میں آیا.

تعارف: News Editor