ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا اور مشکل حریفوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے ؛ سٹیفین کونسٹینٹائن

قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹینٹائن نے کہا ہے کہ ٹیم 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میں پوری جان سے کھیلے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں جاری قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنا اور مشکل حریفوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے،

جو کہ ایشیا کی بڑی فٹ بال ٹیمیں ہیں۔ اتنے بڑے ایونٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ اور ہم 21 مارچ کو ایشیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک (اردن) سے کھیلنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دن میں باقی کھلاڑی بھی ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں کوچ کا کہنا تھا کہ موجود ٹیم کو دیکھتے ہوئے اس ورلڈکپ اور آنے والے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی شمولیت دکھائی نہیں دیتی

البتہ ساف کپ اور ایشین کپ کوالیفائرز کیلئے بھرپور محنت کرینگے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں کوچ نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

تعارف: News Editor