اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کے دو فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اس نے مشکل سچویشن میں اعصاب پر قابو پاتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ہمیں فائنل میں پہنچنے کے لئے پانچ سال انتظار کرنا پڑا ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے مثالی کیریکٹر دکھایا ہے مجھے یقین ہے کہ فائنل میں ہمارے کھلاڑی اسی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے اور ہمیں چیمپئن بنائیں گے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے پاس الیکس ہیلز، کالن منرو، مارٹن گپٹل اور شاداب خان کی شکل میں تجربہ کار بیٹرز موجود ہیں۔ عماد وسیم اور حیدر علی نے زلمی کے خلاف جس طرح بیٹنگ کی ہے اس سے یونائٹڈ کو بڑی تقویت ملی ہے۔ یونائٹڈ کی بولنگ میں نسیم شاہ 15 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں۔
دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا، اسلام آباد یونائٹڈ نے پی ایس ایل کے دو فائنلز کھیلے ہیں اور دونوں مرتبہ اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔