فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا ؛ محمد رضوان

فائنل سے پہلے پی سی بی کی جانب سے کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر جاری کی ہیں ۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست پرفارمنس دی ہے،ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے،فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور اسپرٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے زبردست پرفارمنس دی ہے۔

ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے لیکن ہمیں فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور اگر ایسا ہوگیا تو ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگ شاندار نتیجہ دیکھیں گے۔

ملتان سلطانزکو کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان جیسے بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں جبکہ بولنگ لائن محمدعلی، اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی پہ مشتمل ہے

ملتان کا یہ چوتھا فائنل ہے وہ 2021 کی فاتح ہے جبکہ آخری دو فائنلز میں اسے لاہور قلندرز نے شکست دی۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی ہے

error: Content is protected !!