محسن نقوی کی پی ایس ایل9 کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی ایس ایل9 کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائل جیتا

ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا،کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی:محسن نقوی

لاہور 19مارچ: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل9 کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی۔محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائل جیتا۔

ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ

پاکستان سپر لیگ 9 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں -تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا –

error: Content is protected !!