انگلش کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے بین سٹوکس بہترین چوائس ہیں، مائیکل وان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ جو روٹ کی جانب سے قیادت چھوڑنے کے بعد بہتر یہی ہے کہ نائب کپتان بین سٹوکس کو ٹیم کی قیادت سونپ دی جائے، یاد رہے کہ جمعہ کے روز جو روٹ پانچ سال تک انگلش ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں، ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران مائیکل وان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی اس وقت نظر نہیں آتا جو جو روٹ کی جگہ کپتان بن سکے، اس عہدے کیلئے اس وقت بین سٹوکس بہترین کھلاڑی ہے، بین سٹوکس جو اس وقت گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے اپنی کائونٹی ڈرہم کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

error: Content is protected !!