آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے انتخابات ؛ ایمپلائز یونین کی تاریخی فتح

 آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے انتخابات 2024-26ء میں انجم شہزادگجر کی ایمپلائز یونین نے اکرم بھٹی کی حمایت یافتہ ورکر یونین کو 106ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دیدی۔

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)

این آئی آر سی کی زیر نگرانی پاکستان سپورٹس بورڈ میں آئندہ دو سالوں کے لئے مزدور قیادت کے چنائو کے لئے الیکشن(ریفرنڈم)کا انعقادہوا۔ ایمپلائز یونین نے تاریخی فتح حاصل کرتے ہوئے ہیڈ آفس اسلام آباد سمیت لاہور،پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں واضح برتری کیساتھ 106 ووٹوں سے ورکرز یونین کو بد ترین شکست سے دو چار کیا ۔

ایمپلائزیونین کو اسلام آباد میں پولنگ میں 193 ،کراچی میں 24 ،لاہور سے 15 ،پشاور میں18 جبکہ کوئٹہ سے 10 ووٹوں کی برتری ملی۔این آئی آرسی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق

آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائزیونین کے نومنتخب عہدیداروں میں محمد مستحسن چیئرمین، راجہ اعجازاحمد صدر، محمدناصر سنیئرنائب صدر، ندیم مسیح، فضل حسین اور نثارمحمد نائب صدور، انجم شہزادگجر سیکرٹری جنرل،سمیع الرحمان ڈپٹی سیکرٹری جنرل، شیرازحسین شاہ جوائنٹ سیکرٹری،

صداقت عباس جوائنٹ سیکرٹری(لیگل)، علی اصغر جاوید جوائنٹ سیکرٹری (ریجنز)، رئیس خان جوائنٹ سیکرٹری (یوتھ)، سجاداحمد فنانس سیکرٹری، طالب حسین شاہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری، غلام مرتضیٰ آفس سیکرٹری،

محمداعجاز انفارمیشن سیکرٹری، طارق اقبال ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور محمد عمران کوارڈنیشن سیکرٹری فاتح قرار پائے۔ اس موقع پر پی ایس بی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل انجم شہزاد گجر نے کہا کہ

ادارے اور ملازمین کی ترقی ایمپلائز یونین کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ادارے اور مزدور کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔سفارش اور خواص کی ترجیح کی بجائے ملازمین کو یکساں ،

بروقت، ضرورت اور میرٹ پر ان کے حقوق دینے کے منشور کیساتھ میدان عمل میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انشاء اللہ ملازمین کے اعتماد پر انکی توقعات کے مطابق پورا اتریں گے۔

error: Content is protected !!