ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری ؛ پاک بھارت ٹاکرا 6 جولائی کو ہوگا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کا شیڈول جاری ،پاک بھارت ٹاکرا 6 جولائی کو ہوگا

دبئی (21 مارچ 2023)

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا آغاز 3 جولائی 2024 کو برطانیہ کے شہر ایجبسٹن میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت بھی مدمقابل آئیں گے جس کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔
ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ کا آغاز انگلینڈ اور بھارت کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ اگلے روز پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں گے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت 6 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گے یہ میچ شائقین کرکٹ کو نیا تجربہ فراہم کرے گا کیونکہ دونوں کے درمیان ہمیشہ سے دلچسپ رہا ہے اور یہ پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب متوجہ کراتا ہے۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 جولائی کو ہوں گے جبکہ 13 جولائی کو فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ انتہائی دلچسپ ثابت ہوگا جو شائقین کرکٹ پر ناقابل فراموش نقوش چھوڑ جائے گا

تعارف: News Editor